خاران ( آن لائن ) ٹائیفائیڈ ویکسینیشن کیمپین کے بارے میں دو روزہ تربیتی ٹریننگ بسیمہ میںہوا۔اس دوران ماسٹر ٹریننرز ڈاکٹرفاروق رند،ظفراقبال نے یونین کونسل بسیمہ،گواشانک واشک کے شرکا ءکو ٹریننگ دی ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او واشک ڈاکٹر سید محمد یعقوب شاہ،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی واشک مشتاق احمد بلوچ،ایم ایس شیخ زید سول ہسپتال بسیمہ ڈاکٹر نوراللہ عیسی زئی ڈسٹرکٹ مانیٹر ڈبلیو ایچ او حاجی سیف اللہ بی آر ایس پی واشک کے ملیریا کنٹرول پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر محمد انور جمالدینی یو سی ایم او گواشانک خلیل الرحمن لوراجہ یو سی ایم او بسیمہ عبدالحق فرسٹ لیول سپروائزر حاجی منیراحمد نوراللہ ڈی ایس وی عبدالجلیل ودیگر شرکاءبھی موجود تھے۔ ٹائیفائیڈ کمپین پروگرام 3 اکتوبر سے لیکر 15 اکتوبر تک جاری رہے گا ۔ٹریننر ماسٹرز نے شرکاءکو کہا کہ ٹائیفایئڈ سے بچاو کی ویکسین ایک نیا پروگرام ہے اس لیئے عوام کو اگائی کی ضرورت ہے جس کے لیے والدین سول سوسائٹی علماکرام میڈیا اسٹیک ہولڈر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔