اداروں کی ترقی کا دارومدار گڈ گورننس پر ہے:وائس چانسلر گوادریونیورسٹی 

گوادر(بیورو رپورٹ )جامعہ گوادر کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر ہوا۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان دوستین خان جمالدینی، ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن ریجنل سینٹر کراچی جاوید علی میمن، رجسٹرار دولت خان، ڈائریکٹر فنانس شفیع محمد، قائم مقام کنٹرولر امتحانات مجاہد حسین، ڈین فیکلٹی آف منیجمنٹ سائنسز، کامرس اینڈ سوشل سائنسز ڈاکٹر جان محمد ، ڈین فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر دھنی بخش تالپور، ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر قمبر فاروق اور دیگر شریک تھے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی ترقی کا دارومدار بہتر مالیاتی انتظام اور گڈ گورننس پر ہوتا ہے اور ان کا ادارہ مالیاتی سالمیت اور شفافیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اس حصے میں جامعہ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے یونیورسٹی کا کردار نہایت اہم ہے اس ضمن میں بجٹ کی تقسیم میں میرٹ اور شفافیت کو سرفہرست رکھا گیا ۔ انہوں نے اس موقع پر وفاقی پی ایس ڈی پی میں گوادر یونیورسٹی پروجیکٹ کو شامل کرنے پر وفاقی وزیر احسن اقبال اور ایچ ای سی حکام کے تعاون کو سراہا نیز گوادر یونیورسٹی کے مالی مشکلات کو حل کرنے اور صوبائی گرانٹ میں اسے شامل کرنے پر گورنر بلوچستان، وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، حکومت بلوچستان کے محکمہ فنانس اور ہائر ایجوکیشن کے اعلی حکام کے تعاون کی تعریف کی۔

ای پیپر دی نیشن