ٹیچنگ ہسپتال کے مسائل پر متعلقہ اداروں سے بات کریں گے:ڈپٹی کمشنر پنجگور

پنجگور ( این این آئی) پنجگور ڈپٹی کمشنر محمد نعیم گچکی نے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیاہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال پنجگور ڈاکٹر انور عزیز رسالدار میجر صابر علی گچکی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی میں مریضوں سے حال احوال کیا اور انکی خیریت دریافت کی مریضوں نے ڈپٹی کمشنر سے ادویات نہ ملنے کا شکوہ کیا اور ایوننگ شفٹ میں ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی مشکلات سے انہیں آگاہ کیا۔ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر انور عزیز نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال کے مسائل پر کنسرن اداروں سے بات کریں گے۔ ایم ایس اور اسکی ٹیم محدود سٹاف کے ساتھ جس طرح کام کررہے ہیں وہ کافی حوصلہ افزا ہے شعبہ اطفال شعبہ چشم اور ڈینٹل کا شعبہ اطمینان بخش طریقے سے کام کررہے ہیں اسی طرح دوسرے شعبوں سے بھی یہی توقع ہے کہ وہ بھی عوام کو ریلیف دینے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔

ای پیپر دی نیشن