گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے سےنئر رہنما اورسابق چیئرمین ،صدر ن لیگ پی پی 57لالہ عصمت انصاری نے کہا ہے کہ انہو ں نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار کے سوا کچھ نظر نہیں آ رہا،وہ چاہتے ہیں ملک کو ان کی خواہشات کے مطابق چلایا جائے، اداروں کو بدنام کرنے کی خاطرعمران خان ہر روز نت نئی الزام تراشی کررہے ہیں ۔عمران خان پاکستان میں انتشار پھیلا کر ملک کوکمزور کرنا چاہتے ہیں، انہو ں نے کہا کہ پوری قوم اس وقت سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے، ان کی مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور عمران خان جلسے کرکے عوام اور فوج کو آمنے سامنے لانے کی ساز ش کو عملی جامہ پہنانے کے درپہ ہیں۔