ہائےکورٹ نے امیدوار کارپوریٹ کلاس عقیل احمد کونااہل قرار دے دیا

Sep 17, 2022


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ہائےکورٹ نے چیمبرالیکشن میں امیدوار کارپوریٹ کلاس عقیل احمد کونااہل قرار دے دیا۔تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کے الیکشن برائے سال 2022-23ءکے سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے عطاءفرید اور عقیل احمد کے کاغذات نامزدگی اعتراضات موصول ہونے کی بنیاد پر مسترد کر دیئے تھے۔عطاءفرید اور عقیل احمد نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن میں اپیل دائر کی۔ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن نے الیکشن کمیشن کے فیصلے مسترد کر تے ہوئے حکم مورخہ 22-09-14کے ذریعے عطاءفرید اور عقیل احمد کے کاغذات بحال کر دیئے تھے۔ ڈائریکٹرجنرل ٹریڈ آرگنائزیشن کے فیصلے کے خلاف امیداوار برائے کارپوریٹ کلاس رانا اختر علی نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ معزز عدالت نے وعبوری فیصلہ صادر کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن کے فیصلے کو معطل کر کے الیکشن کمیشن چیمبرکے فیصلہ کو بحال کیا اور عقیل احمد کے کاغذات کو مسترد کردیاہے۔عدالت عالیہ کے حکم کی روشنی میں عقیل احمد الیکشن میں حصہ نہ لے سکتے ہیں۔

مزیدخبریں