عمران خان انتشار پھیلا کر ملک کوکمزور کرنا چاہتے ہیں: ابرار احمد بٹ 

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)صدر پاکستان مسلم لیگ(ن)ترکیہ ابرار احمد بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان میں انتشار پھیلا کر ملک کوکمزور کرنا چاہتے ہیں،عمران خان کو اقتدار کے سوا کچھ نظر نہیں آ رہاوہ چاہتے ہیں۔ملک کو ان کی خواہشات کے مطابق چلایا جائے، اداروں کو بدنام کرنے کی خاطرعمران خان ہر روز نت نئی الزام تراشی کررہے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے نمائندہ نوائے وقت ” حسیب پندھیر“ سے گفتگو میں کیا انہو ں نے کہا کہ پوری قوم اس وقت سیلاب زدگان کےساتھ کھڑی ہے، ان کی مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے،سیاسی مفادات کی خاطر قومی اداروں کی ساکھ مجروح کرنے کا کھیل پی ٹی آئی کو اب بند کرنا ہوگا، ورنہ قوم عمران خان اور انکے حواریوں کا راستہ روکے گی،عمران خان کی سیاست ملک وقوم کے مفاد میںنہیں ہے۔آخر مےں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )کے ہر دور میں عوام کو ریلیف ملا اورموجودہ حکومت کوشاں ہے کہ عوام کو جلد از جلد ریلیف ملے مہنگائی وبیروزگاری سمیت تمام درپیش مسائل کا خاتمہ ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائیگا۔ 

ای پیپر دی نیشن