کامونکی:گیپکو ملازمےن ایس ڈی او کےخلاف سراپا احتجاج بن گئے

کامونکی(نمائندہ خصوصی)گیپکو ملازمےن ایس ڈی او کےخلاف سراپا احتجاج بن گئے، دفتر میں دھرنا دےا اور نعرے بازی کی، آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز لیبر یونین کے رہنما میاں انتشاز اشرف اور رانا سلیم اختر نےمظاہرےنسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز گیپکو سب ڈویثرن نمبر 2 کا ایس ڈی او تعینات کیا گیا ہے ہمارا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ اسے ہٹاےا جائے تو ملازمین اسے کام نہیں کرنے دینگے اور اس سلسلہ میں اگر ہمیں ہائیکورٹ بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ گےپکو ملازمین اپنا دھرنا اور احتجاج جاری رکھیں گے۔اس موقع پر ایس ڈی او کے حمایتی عبدالرزاق گجر نے کہاکہ ادریس چیمہ یہاں پر ہی تعینات ہونگے اوران کی تعیناتی کو کوئی نہیں روک سکتا۔اس سلسلہ میں جب ایکسین واپڈا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو فون اٹھانے والے ملازم نے فرمایا صاحب کافی دنوں سے بیمار ہیں اور دفتر نہےں آرہے۔

ای پیپر دی نیشن