جاپان میں 100 سال اور زائد العمر افراد کی تعداد پہلی بار 90 ہزار سے متجاوز

Sep 17, 2022 | 14:23

ویب ڈیسک

جاپان میں 100 سال اور زائد العمر افراد کی تعداد پہلی بار 90 ہزار سے تجاوز کرتے ہوئے مسلسل 52 ویں سال نئی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جاپان کے خبر رساں ادارے نے وزارت صحت کےحوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں 100 سال اور زائد العمر افراد کی تعداد 90 ہزار 526 تھی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 4 ہزار زیادہ ہےجن میں خواتین کی شرح تقریبا 90 فیصد ہے اور ان میں اوساکا کی 115 سالہ رہائشی تاتسومی فوسا بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں