وزیراعظم ملکہ ایلزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کیلیے لندن روانہ

Sep 17, 2022 | 16:56

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف برطانوی حکومت کی دعوت پر ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لندن روانہ ہوگئےہیں۔وزیراعظم شہباز شریف لندن میں قیام کے دوران (ن) لیگ کے قائد نواز شریف سے ملکی سیاسی صورتحال پر اہم ملاقات کریں گے، 19 ستمبر کو ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لندن روانہ ہوگئے۔ ان کا طیارہ نور خان ایئر بیس سے روانہ ہوا، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ 19 ستمبر کو ہی وزیراعظم نیویارک روانہ ہوں گے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیراعظم مختلف عالمی شخصیات سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مزیدخبریں