فوادچوہدری کی حکومت کو وارننگ

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت انتخابات کی طرف نہ بڑھی تو فائنل کال دی جائیگی اور 2 ہفتوں میں یہ فائنل کال دی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ انتخابات کی بات کریں آکر ہمارے ساتھ بیٹھا جائے، اس وقت دو راستے ہیں ایک آئیڈیل جمہوریت بن کر ابھریں گے یا نارتھ کوریا اور برما بن جائیں.، خواجہ آصف نے اگر کہا ہے بات چیت کے لیے تیار ہیں تو یہ مثبت بات ہے پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے، اس وقت ملک کے مفاد میں ہے کہ بغیر کسی انتشار کے بغیرالیکشن کی طرف بڑھیں، اگر نقصان ہوا تو اس کی ذمے داری تحریک انصاف پر نہیں ہوگی، عبوری حکومت نے آنا ہی آنا ہے اس پر کوئی دو رائے نہیں ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی، تمام تنظیموں کو کہہ دیا ہے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی تیاری کریں، کارکنان ستمبر کے مہینے میں ہی فائنل کال کا انتظار کریں، اسلام آباد میں ایسی احتجاج کی کال آئے گی جو اس سے پہلے کسی نے دیکھی نہیں ہوگی۔



ای پیپر دی نیشن