آسٹریلوی ماہرین نے 380 ملین سال پرانی مچھلی کا دل دریافت کیا ہے۔ آسٹریلوی ذرائع ابلاغ نے پرتھ شہر میں واقع کرٹن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے سائنسدان پروفیسر کیٹ ٹریناجسٹک کے حوالے سے بتایا ہے کہ مچھلی کا دل اتنے سال گزرنے کے بعد بھی اس کے جسم کے اندر محفوظ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دل خون پمپ کرنے والے عضو کے ارتقا کے حوالے سے بہت اہم ہے جو انسانوں سمیت کمر کی ہڈی والے تمام جانوروں میں پایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مچھلی کی قسم گوگو کے نام سے جانی جاتی ہے جو کہ اب دنیا بھر میں ناپید ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عام طور پر نرم خلیوں کی بجائے ہڈیاں فوسلز میں تبدیل ہوتی ہیں تاہم پانی میں معدنیات کی موجودگی کے باعث مچھلی کے بہت سے اندرونی اعضا کو محفوظ رکھا ہوا تھا، جن میں جگر، معدہ، آنت اور دل شامل ہیں۔
آسٹریلیا، 380 ملین سال پرانی ایک مچھلی کا دل دریافت
Sep 17, 2022 | 18:11