ڈی جی خان: عدالتی احکامات نہ ماننے پر انسداد دہشت گردی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے وزیر داخلہ کے ساتھ وفاقی سیکریٹری داخلہ اور چیئرمین نادرا کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ، سیکریٹری داخلہ، چیئرمین نادرا کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیرداخلہ، سیکرٹری داخلہ ،چیرمین نادرا نے فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتی ہے۔واضح رہے کہ عدالت نے زیر سماعت مقدمے کے ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا تھا۔نوٹس کے متن کے مطابق عدالت نے چیرمین نادرا کو بھی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا جس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
انسداددہشتگردی عدالت کاوزیرداخلہ کوشوکاز
Sep 17, 2022 | 18:24