شہبازگل کےپاسپورٹ کی واپسی پر عدالت نےپولیس سےجواب مانگ لیا

Sep 17, 2022 | 20:30

اسلام آباد: شہباز گل نے پاسپورٹ سمیت دیگر اشیاء کی سپرداری کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے جس پر عدالت نے 20 ستمبر کو پولیس سے جواب طلب کرلیا۔اپنی درخواست میں شہباز گل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میری ضمانت ہو چکی ہے اور میرا ذاتی استعمال کا سامان پولیس کے قبضہ میں ہے، لہذا سامان واپسی کے لیے عدالت پولیس کو پابند کرے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس میں شہباز گل کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس سے جواب طلب کرلیا، سماعت کے دوران شہباز گل کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد علی بخاری عدالت پیش ہوئے۔انہوں نے درخواست میں لکھا کہ پاسپورٹ، شناختی کارڈ ، گرین گارڈ ،اے ٹی ایم کارڈز ، موبائل و دیگر سامان پولیس کی تحویل میں ہے عدالت سپرداری کے لیے پولیس کو حکم جاری کرے۔ عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت20 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر پولیس سے جواب طلب کرلیا۔


 

مزیدخبریں