نواب شاہ: صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں سیلابی ریلے میں سات فٹ مگرمچھ آگیا، واقعے نے مقامی افراد میں خوف پیداکردیا۔ جام صاحب کے گاؤں یوسف ڈاہری میں سات فٹ لمبا مگرمچھ سیلابی ریلے میں بہہ کر آگیا، مگرمچھ کو دیکھ کر مقامی افراد میں خوف طاری ہوگیا اور انہوں نے فوری وائلڈ لائف عملے کو اطلاع دی، جنہوں نے بروقت اقدام کرتے ہوئے مگرمچھ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ مگرمچھ بالکل ٹھیک اورصحت مند حالت میں ہے جسے گیم سنچری میں چھوڑ دیا جائے گا۔