سرینگر(کے پی آئی ) مقبوضہ جموںوکشمیر میں قابض بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ہفتہ کو ضلع بارہمولہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔علاقے میں قابض بھارتی فوج کا کریک ڈاون جاری ہے ،جنوبی اور شمالی کشمیر کے کئی علاقے مسلسل بھارتی فوجی محاصرے میں ہیں،کئی نوجوان گرفتارکو گرفتار کرلیا گیاہے۔ قابض بھارتی فوج نے سرحدی علاقے اوڑی کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کردیا،اس دوران بھارتی فوج نے ہتھلانگہ علاقے میں فائرنگ کرکے 3جوانوں کو شہید کردیا۔جبکہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں ہائیکورٹ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کی گھر میں مسلسل نظر بندی کے بارے میں قابض بھارتی انتظامیہ سے جواب طلب کر لیا ہے۔میر واعظ عمر فاروق نے اپنی نظر بندی کے حوالے سے مقبوضہ علاقے کی ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے انتظامیہ سے جوا ب مانگا ہے۔