چین ‘روس نے ہائپر سونک میزائل دوڑ میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا

واشنگٹن (نیٹ نیوز) چین اور روس نے ہائپر سونک میزائلوں کی دوڑ میں امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آواز کی رفتار سے 20 گنا زیادہ تیز سفر کرنے والے میزائلوں کی دوڑ میں اب امریکہ اپنے حریفوں سے پیچھے رہ گیا ہے۔ چین اور روس جیسی طاقتوں کے پاس ہائپر سونک میزائل دنیا میں سٹریٹجک توازن کیلئے خطرہ ہوسکتے ہیں۔ اس لیے ہائپر سونک میزائل امریکی دفاعی سسٹمز کی برتری کیلئے چینلج ہیں۔ ہائپر سونک میزائل کا ریڈار اور سٹیلائٹ سے پتہ لگانا مشکل ہے اور میزائل شکن ہتھیار بھی اسے نشانہ نہیں بنا سکتے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے بحیرہ جنوبی چین میں چینی ہائپر سونک میزائل امریکی فوجی بیڑے کے دفاع کو نا کام بنا سکتے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے امریکہ کا رواں سال طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہائپر سونک ہتھیاروں کی تیاری کا معاملہ متعدد ٹیسٹ فلائٹس کی ناکامی کے بعد کھٹائی میں پڑتا نظر آ رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن