لاہور ہائیکورٹ: چینی کی قیمتوں سے متعلق درخواستیں بدھ کو سماعت کیلئے مقرر

Sep 17, 2023

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ میں چینی کی قیمتوں سے متعلق دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ،جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 20 ستمبر کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ ہائیکورٹ میں شوگر ملوں نے درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔ حکومت پنجاب نے چینی کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق جاری حکم امتناع کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔ سپریم کورٹ نے 30 دنوں میں چینی کی قیمتوں سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

مزیدخبریں