اسلام آباد (آئی این پی ) نیب ترامیم کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے نیب کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔ چیئرمین نیب (کل)پیر کے روز نیب ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، نیب نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل اکبر تارڑ کو قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل تعینات کردیا ہے ۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب اصغر حیدر کے مستعفی ہونے کے بعد یہ عہدہ خالی ہوا تھا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر جنرل سید اصغر حیدر کا استعفی 14 ستمبر کو منظور کیا گیا تھا ۔