مزید سینکڑوں بجلی چور گرفتار، مقدمات، پندی: گودام سے لاکھوں ڈالر، کوہاٹ، کرنسی مارکیٹ سیل

لاہور‘ گوجرانوالہ‘ کامونکی‘ نوشہرہ ورکاں ‘ ننکانہ صاحب‘قصور‘ شیخوپورہ ‘پھولنگر‘ لاہور‘ اسلام آباد (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت + این این آئی) سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی چوروں کی خلاف کارروائیوں کے دوران بجلی چوروں سے ریکور کی گئی۔ رقم 1 ارب 74 کروڑ 80 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ 5 ہزار 193 مقدمات درج کر کے 560 بجلی چوروں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ لاہور میں پولیس نے 7 روز میں 115 بجلی چور گرفتار کر لیے ہیں جبکہ ملتان میں 215 بجلی چوروں کو پونے 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ بجلی چوری میں ملوث لیسکو اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ جی او آر سب ڈویژن کے میٹر ریڈر کو معطل کر دیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی خصوصی ہدایت پر بجلی چوروں کے سہولت کار لیسکو افسران و ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایس ڈی او جی او آر سب ڈویژن کی زیر نگرانی گڑھی شاہو کے علاقے میں خصوصی آپریشن کیا گیا جس میں لیسکو کی ڈائریکٹ سپلائی کے علاوہ میٹروں کو بھی چیک کیا گیا۔ اس دوران محمد شہزار اور محمد عاصم نامی صارفین میٹر ٹمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔ محمد شہزاد نے میٹر ٹمپر کر کے قومی خزانے کو 800000 روپے کا نقصان کروایا جبکہ محمد عاصم نامی صارف نے قومی خزانے کو 1500000روپے کا نقصان پہنچایا۔ ایس ڈی او جی او آر کے مطابق ملزمان نے میٹر ریڈر عدنان حمید کی ملی بھگت سے میٹر ٹمپر کیا تھا۔ دونوں صارفین کے خلاف تھانہ ریس کورس میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ پھول نگر شہر و گردونواح میں بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ، ایس ای قصور احمد شہزاد کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں، 62 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج، لاکھوں روپے ریکور، بھاری جرمانے کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایکسین پھولنگر نوید احمد بھٹی کی زیرقیادت پھولنگر ڈویژن میں آپریشن ایس ڈی او پھولنگر اصغر بشیر اور ہمراہ پولیس جس میں 62 بجلی چوروں پکڑ کر جرمانہ 3174343 روپے کیا اور ریکوری 1137571 روپے کی اور متعدد بجلی چوروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور بل جمع نہ کروانے پر نادہندگان کے ٹرانسفارمرز اتار لیے۔ اہل علاقہ نے زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد محمد سلیم آسی نے دیگر عملہ کے ہمراہ احمد نگر چٹھہ میں مدثر گودام پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر سٹاک کی گئیں 1700 چینی کی بوریاں قبضے میں لے لیں۔ ایف آئی اے کے مطابق کوہاٹ میں کرنسی کی مارکیٹ سیل کر دی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ مارکیٹ میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار کیا جا رہا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایف آئی اے نے پشاور کی چوک مارکیٹ میں حوالہ ہنڈی کے کاروبار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کرنسی مارکیٹ سیل کر دی تھی۔ دوسری جانب ایف آئی اے نے ضلع بٹگرام میں بھی کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم حوالہ ہنڈی اور کرنسی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث ہے جبکہ کارروائی میں 13 لاکھ 80 ہزار روپے اور 2 ہزار 517 سعودی ریال برآمد ہوئے۔ ملزم سے موبائل فون اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔گیپکو سٹی سرکل نے گھروں، ٹےوب وےل اور فےکٹرےوں مےں چھاپہ مار کاروائےوں کے دوران 112بجلی چوروں کو پکڑ کر ان کےخلاف مقدمات درج کر وا دئےے ۔ تفصےلات کے مطابق گےپکو سٹی سرکل سپرےٹنڈنٹ انجےنئر اشرف علی کی زےر نگرانی ٹےموں نے گوجرانوالہ، کامونکی اور نوشہرہ ورکاں کے دےہاتوں مےں 1568گھروں، فےکٹرےوں، دکانوں اور ٹےوب وےل کی خفےہ چےکنگ کی اس دوران ڈائرےکٹ تارےں لگا کر بجلی چوری کرنے والے 112پکڑے گئے جن کےخلاف مقدمات درج کروانے کے ساتھ انکے مےٹر اتار لئے اور 64لاکھ روپے سے زائد کی رےکوری بھی ڈال دی گئی۔ سپرنٹنڈنٹ انجےنئر سٹی سرکل اشرف علی کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کی روک تھام کےلئے سب ڈوےژنوں کی سطح پر اےکسےنز اور اےس ڈی اوز پر مشتمل ٹےمےں تشکےل دی گئی ہےں جن سے روزانہ کی بنےاد پر کارکردگی رپورٹس طلب کی جا رہی ہے۔ نوشہرہ ورکاں خاتون سمیت متعدد بجلی چور پکڑے گئے۔ مقدمات درج، بتایا گیا ہے کہ ایکسئین گیپکو محسن علی کی سربراہی میں سب ڈویڑنلز گیپکو سرویلنس ٹیمز کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران عاصمہ بی بی ساکن متہ ورکاں، صغیر احمد ساکن چک سادو، فیصل ریاست ساکن مٹوبھائیکے، محمد اسلم ساکن باغوالہ، اظہر اقبال ساکن محلہ رڑوالہ، یعقوب ساکن ساہوکے، محمد مبشر ساکن کڑیال روڈ اور صابر علی ساکن منگوکی ورکاں ڈائریکٹ کنڈے ڈال کر بجلی چوری کرتے پکڑے گئے تمام ملزمان کے خلاف مقامی تھانہ میں مقدمات درج کروا دئیے گئے۔ ڈائریکٹ لگاکر بجلی چوری کرنے والے چھ افراد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز گیپکو کے ایس ڈی اوز کی درخواستوں پر ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے والے ڈیرہ امیر افضل کے شہباز، کسوکی کے افتخار، راجے والا کے شاہنواز، شمیر کے زاہد، مہے چٹھہ کے افتخار اور سوہاوہ ڈھلواں کے اکرم کیخلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ اےف آئی اے کی ٹےموں نے کرےک ڈاﺅن کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے ملکی و غےر ملکی کرنسی برآمد اور چھ غےر قانونی کرنسی اےکسچےنج کو سےل کر دےا ، بتاےا گےا ہے کہ ڈائرےکٹر اےف آئی اے زون گوجرانوالہ ساجد اکرم چوہدری کی ہداےت پر اےف آئی اے کی ٹےموں نے گوجرانوالہ، سےالکوٹ ، نارووال ،گجرات ، حافظ آباد اور دےگر علاقوں مےں دوران کارروائی چار ملزمان نفےس، احمد ، سعد اور اقبال کو گرفتارکر کے انکے قبضہ سے ڈالر، ےورو، رےال، پاﺅنڈ ، اومانی اور قطری رےال سمےت لاکھوں روپے مالےت کی پاکستانی کرنسی بر آمد کر کے ملزمان کےخلاف مقدمات درج کر لئے جبکہ علاوہ ازےں 6غےر قانونی کرنسی اےکسچےنج کو سےل کر دےا۔اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ لاریب اسلم نے ذخیرہ اندوزوں اور سمگلروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 500بوری کھاد اور 100بوری گندم ٹرک کے ذریعے خیبر پختونخوا لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی اور پولیس کی مدد سے کھاد اور گندم سے بھرا ٹرک تحویل میں لے لیا ہے اور ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ لیسکو واپڈا اور پولیس کا قصور بھر میں کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔ 1530افراد کو بجلی چوری کے جرم میں دھر لیا گیا،14کروڑ سے زائد رقم وصول کرلی گئی۔ لیسکو واپڈا اور پولیس کا قصور بھر میں کریک ڈاو¿ن جاری،بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون میں 1530بجلی چور پکڑ لئے گئے جبکہ پندرہ لاکھ سے زائد یونٹ کی بچت کر کے چودہ کروڑ سے زائد رقم وصول کر لی گئی۔ 700 سے زائد افرد نے ڈائریکٹ کنڈے لگا کر جبکہ آٹھ سو سے زائد افراد نے بجلی کے میٹر میں ٹیمپرنگ کر کے بجلی چوری کررھے تھے ایس ای واپڈا کا کہنا ہے کہ مشترکہ کارروائی کے بعد روزانہ ایک لاکھ یونٹس کی بچت ریکارڈ کی گئی ہے۔ 2 ہفتے میں چودہ لاکھ سے زاِئد یونٹس کی بچت ہوئی ہے اور 5 سو سے زائد افراد سے چھ کروڑ سے زائد رقم جرمانہ کی مد میں وصول کی گئی ہے جبکہ ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کے مطابق 750 افراد کا چالان مکمل کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے اور ساڑھے تین سو چالان زیر تفتیش ہیں جبکہ مزید کارروائی جاری ہیں۔ قصور کے نواحی علاقے شمس پورہ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن میں اہل علاقہ کا لیسکو ٹیم پر دھاوا، ایس ڈی او نے ایف آئی آر کے لیے مراسلہ جاری کر دیا۔ ایس ڈی او یاز نگر ملک وقاص نواحی گاو¿ں شمس پور میں بجلی چور کو پکڑ ا تو خواتین نے مداخلت کر کے پولیس سے ملزم کو چھڑا لیا جبکہ پولیس اور لیسکو ٹیم کے ساتھ بدتمیزی بھی کی گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین پولیس کی حراست سے بجلی چور کو چھڑا رہی ہیں۔ لیسکو واپڈا کی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں قصور شہر کے مشہور سرجن کا بھی بجلی چوری میں مقدمہ درج جبکہ سرجن نے اپنے مو¿قف میں کہا ہے کہ یہ الزام ہے ہم اس کی تردید کرتے ہیں۔ لیسکو واپڈا اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں شہر کے مشہور سرجن ڈاکٹر عامر اور ان کی اہلیہ بیگم سلیم کے خلاف دفعہ 162کے تحت مقدمہ درج، پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی پر لیسکو ملازمین پر تشدد کرنے، حبس بے جا میں رکھنے، بجلی چوری اور کارسرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ خیبر پی کے کے ضلع بٹ گرام کے رہائشی غیر قانونی کنکشنز (کنڈا) اور بجلی کے نادہندگان کے خلاف جاری کارروائی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور ختم نبوت چوک کے قریب قراقرم ہائی وے کو بلاک کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر پولیس آپریشنز ونگ لیسکو اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے گذشتہ7 روز کے دوران بجلی چوری میں ملوث115 ملزمان گرفتار کئے۔ مختلف کارروائیوں کے دوران کینٹ ڈویڑن پولیس نے 54، سول لائنز23، صدر 3،اقبال ٹاو¿ن 28 اور ماڈل ٹاو¿ن ڈویژن پولیس نے7ملزمان گرفتار کئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاہورپولیس کی طرف سے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ڈی ایس پی لیگل فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں جو متعلقہ اداروں کو قانونی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ڈومیسٹک و کمرشل بجلی چور صارفین کے خلاف بالا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گئیں۔ ایف آئی اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے راولپنڈی کے علاقے شمس آباد مری روڈ پر نجی شاپنگ مال میں آپریشن کے دوران 40 کروڑ روپے برآمد کر کے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ گیس کٹر سلنڈر کاریگروں نے لاکرز کاٹے اس دوران پولیس‘ ایلیٹ اور کوئیک رسپانس فورس نے شاپنگ مال کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔ننکانہ صاحب میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے، دو دن گزر گئے بجلی چوری میں ملوث تحصیلدار کے خلاف مقدمہ درج نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو سرکل ننکانہ صاحب کی بجلی چوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں لیسکو کی خصوصی ٹیموںنے دوران چیکنگ اب تک 223 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے، جبکہ پولیس نے مختلف تھانوں میں 204بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرکے 19افراد کوگرفتارکرلیا۔ لیسکو نے بجلی چوروں کو 3لاکھ 41ہزار831 یونٹس ڈالے اور ڈیکٹیشن بل کی صورت میں1کروڑ،70 لاکھ،54ہزار سے زائد روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ بجلی چوروں اور نادہندگان سے 27لاکھ 71ہزار 425روپے وصول کیے گئے، لیسکو کی ٹیم نے ضلع کچہری ننکانہ صاحب میں واقع تحصیلدار کی رہائش گاہ پر کنڈا ڈال کر بجلی چوری پکڑ لی محکمہ حافظ سکند ر ایس ڈی او لیسکو نے ایس ایچ او تھانہ سٹی کو تحریری طور پر کہا ہے کہ تحصیلدار محمد اقبال نے بجلی چوری کر کے محکمہ کو ایک لاکھ 50ہزار روپے کا نقصان پہنچایا ہے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے لیکن دو دن گزر جانے کے باوجود پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے بااثر تحصیلدار کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔ راولپنڈی میں غیر ملکی کرنسی کا گودام برآمد‘ لاکھوں ڈالر‘ ریال برآمد ہوئے‘ 8 ملزم پکڑے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...