مودی نے کشمیرمیں مزید فوجی مروادیئے : الیکشن جیتنے کا فالس آپریشن منصوبے نقاب

Sep 17, 2023

اسلام آباد‘ نئی دہلی (رپورٹ: عبدالستار چودھری + نوائے وقت رپورٹ) بھارتی فاشسٹ مودی سرکار کی دہشتگردانہ پالیسی کی ایک اور حقیقت منظر عام پر آ گئی۔ بھارت کو دہشگردی کا گڑھ بنا کے پاکستان پہ الزام لگا کر بھارتی انتہاپسندوں کی حمایت حاصل کر کے انتخابات جیتنے کا مودی کا آزمودہ بھونڈا منصوبہ ایک بار پھر منظرِ عام پر آ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 16 ستمبر کو بارہ مولہ کے ا±ڑی سیکٹر میں بھارتی فورسز کے دہشتگردوں کے ساتھ انکاو¿نٹر میں متعدد افسران اور جوان ہلاک ہوگئے جب کہ 12 ستمبر کو اننت ناگ میں بھی ایسے ہی من گھڑت بھارتی فورسز کے آپریشن کی خبر سامنے آئی تھی۔ ذرائع کے مطابق فالس فلیگ آپریشن وہ بھارتی ڈرامہ ہے جس کے ذریعے بھارت ایک سے زیادہ اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگا کر مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی انتخابات کے پیش نظر مودی سرکار نے اپنے ہی شہریوں اور فوجی افسران کی بَلی چڑھانا شروع کر دی ہے۔ متعدد ثبوتوں اور شواہد سے ثابت ہو چکا ہے کہ بھارت ایک بار پھر پلوامہ ڈرامے کو دہرا کر مذموم سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی میڈیا کی بھی متعدد رپورٹس اور آڈیو ویڈیو شواہد سے ثابت ہو چکا ہے کہ بھارتی فورسز لائن آف کنٹرول پر دہشتگردی پھیلا کر سیاسی عزائم حاصل کر رہا ہے۔ ایسے جھوٹے فیک انکاو¿نٹر کر کے اور جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھلا کر جنگی جنون پیدا کرنا مودی کا پرانا وطیرا ہے۔ بھارتی میڈیا سے بھی شواہد حاصل ہو رہے ہیں کہ کیسے مودی سرکار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کے معاہدے کو منقطع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بھارتی حکومت راجوڑی اور اننت ناگ میں بڑھتے ہوئے فسادات پر قابو نا کر پانے کی صورت میں میڈیا اور عوام کے سوالات کا رخ موڑنے کے لیے پاکستان پر الزام تراشی کے اوچھے ہتھکنڈے آزما رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق کچھ دن قبل مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے راجوڑی سیکٹر میں 5 بھارتی فوجیوں کا قتل بھی مودی کی اپنے فوجیوں کے خون سے کھیل کر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش تھی۔ بھارت کی یہی کوشش رہی ہے کہ اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹائے۔ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیاں کی گئیں تاکہ ایل او سی پر جنگی صوتحال برقرار رہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا میں جاری تصاویر اور ویڈیو سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے اِس علاقے میں جہاں یہ ڈرامہ رچایا جا رہا ہے اور اس سارے ڈرامے کا مقصد صرف سیز فائر کو توڑنے کا جواز پیدا کر کے پاکستان کے خلاف گھٹیا مہم جوئی کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔ بھارتی حکومت کے کنٹرول لائن پر فائرنگ اور ہلاکتوں کے جھوٹے دعوے بے نقاب ہو گئے۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر گزشتہ کئی دنوں سے خاموشی ہے کوئی فائرنگ نہیں ہوئی۔ دور دور تک کوئی فائرنگ نہیں ہو رہی۔ یہ سب افواہیں ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فورسز دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں مصروف ہیں جس میں متعدد فوجی افسر اور دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ادھر پلوامہ اور فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ بے نقاب ہونے کے بعد مودی سرکار کا نیا ڈرامہ سامنے آ گیا۔ بھارتی چینل نے مودی کی پاکستان کو دھماکنے والی 2019ءکی تقریر لائیو ظاہر کر کے چلا دی اور عوام کو بے وقوف بنانے کی ایک اور بھونڈی کوشش کی۔ مودی کی پرانی تقریر نشر کرنے کا مقصد آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔ بھارتی چینل کی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش پر مودی سرکار کی جگ ہنسائی ہوئی۔ نشر کردہ پرانی تقریر میں مودی پاکستان کو واضح طور پر دھمکاتا نظر آ رہا ہے۔

مزیدخبریں