میری حالت اب ڈوبنے سورج جیسی: جسٹس بندیال، الوداعی ملاقات میں آبدیدہ ہوگئے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے افسران اور سٹاف کے ساتھ الوداعی ملاقات کی جس میں وہ آبدیدہ ہوگئے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دوران خطاب خود کو ڈوبتے سورج سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ بطور سپریم کورٹ جج 9 سال بڑے اچھے گزرے۔ میری حالت اب ڈوبتے سورج جیسی ہے۔ آپ لوگوں کا ابھی وقت پڑا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ سب اپنی بھرپور لگن سے کام کریں۔ ملک کو معاشی و دیگر چیلنجز کا سامنا ہے۔ جب سب اکٹھے ہونگے تو یہ بحران نہیں رہے گا۔ آپ سب کے تعاون کا بہت شکریہ۔

ای پیپر دی نیشن