لاہور،اسلام آباد (نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنماوں نے بلاول ہاوس لاہور میں ملاقات کی اور بلاول بھٹو زرداری کو وادی کے عوام کے بجلی کی قیمتوں سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر یاسین ملک،جنرل سیکریٹری فیصل راٹھور، چوہدری ریاض، یعقوب خان، لطیف اکبر، میاں وحید اور جاوید ایوب،جاوید بڈھانوی، چوہدری قاسم مجید، باذل نقوی، سردار ضیاءالقمر، عامر یاسین اور نبیلہ ایوب شامل تھیں۔پی پی پی آزاد جموں و کشمیر کے رہنماو¿ں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آزاد کشمیر 27 سو میگاواٹ بجلی پانی سے پیدا کررہا ہے۔وادی کے عوام کا حق ہے کہ انہیں سستی بجلی مہیا کی جائے۔آزاد کشمیر کے عوام کی ضرورت 370 میگاواٹ بجلی ہے۔مہنگی بجلی پر وادی کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کا بجلی کی قیمتوں سے متعلق تحفظات پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے بجلی کی قیمتوں سے متعلق تحفظات کا فی الفور ازالہ ہوناچاہیے۔سستی بجلی آزاد جموں و کشمیر کے عوام کا حق ہے،جو انہیں ملنا چاہیے۔بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے آزاد جموں و کشمیر میں پانی سے مزید بجلی پیدا کرنے کے چار ہزار میگاواٹ کے منصوبوں کو فوری شروع کیا جائے۔پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر حکومت کے اندر رہ کر عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے گی۔آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے۔حق خودارادیت کے حصول تک پی پی پی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور میں پیپلز پارٹی کے مختلف رہنماو¿ں کے عزیز اقارب کی وفات پر تعزیت کےلئے ان کے گھروں میں گئے۔بلاول بھٹو زرداری ڈیفنس میں پیپلزپارٹی شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان نیازی کی رہائش گاہ گئے اور بیگم شمیم خان نیازی کے انتقال پر ان کی صاحبزادی سونیا خان نیازی اور صاحبزادے طارق خان نیازی سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے بلندی درجات کےلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی۔بعدازاں بلاول بھٹو زرداری رحمان ولاز میں واقع بشیر ریاض کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کیلئے پہنچے۔بلاول بھٹو زرداری نے بشیر ریاض کی مزاج پرسی کی اور جلد مکمل صحت یابی کے لئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔اس کے بعد بلاول بھٹو زرداری گلبرگ حالی روڈ پر واقع پی پی پی رہنما حافظ غلام محی الدین کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کے صاحبزادے ندیم محی الدین کے انتقال پر تعزیت اور عدیل محی الدین سے بھی ان کے بھائی ندیم محی الدین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزلائرز فورم وسطی پنجاب کے وفد نے بلاول ہاو¿س لاہور میں ملاقات کی۔پی ایل ایف پنجاب کے صدر راحیل چیمہ ایڈووکیٹ اورجنرل سیکریٹری ساجد تنولی کی سربراہی میں پیپلزلائرز فورم کے وفد میں سلمان حمید گھمن، اویس مظہر، قاسم ریاض گھمن، نصر اقبال، راجہ طاہر مسعود اور نوید گورسی شامل تھے۔بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، پیپلزلائرز فورم کے قائم مقام صدر نیر بخاری، رکن پاکستان بار کونسل عابد ساقی، ترجمان چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری ذوالفقار علی بدر بھی موجودتھے۔بلاول بھٹو زرداری اور پیپلزلائرز فورم کے وفد کے درمیان تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ تمام بار ایسوسی ایشنز میں وکلاءونگ کو متحرک اور فعال کیا جائے اور تنظیم سازی بھی جلد از جلد مکمل کی جائے۔جبکہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سکھر ملتان موٹر وے کے کشمور گڈو انٹر چینج کے قریب کار اور ٹریلر کے حادثے پر اظہارِ رنج و غم کےا ہے۔
سستی بجلی آزاد کشمیر کے عوام کا حق، بنیادی حقوق کا تحفظ کرینگے: بلاول
Sep 17, 2023