نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج دورہ امریکا کےلیے روانہ ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے، وہ 22 ستمبر کو یو این جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں بھی ہوں گی۔وزیر اعظم خصوصی طیارے پر آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے امریکا کےلیے روانہ ہوں گے۔
نگران وزیر اعظم آج دورہ امریکا کیلئے روانہ ہونگے
Sep 17, 2023 | 10:59