16 ستمبر 1965 : انڈونیشیا کی نیوز ایجنسی نے کشمیری مسلمانوں کے قتل عام کا منصوبہ بے نقاب کیا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)16 ستمبر 1965ءکو انڈونیشیا کے خبر رساں ادارے ”انترا” نے بھارتی وزیر دفاع کے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام کے منصوبے کو بے نقاب کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ئ1965 کی جنگ کے 16ویں روز ٹینک، بکتربند گاڑیوں اور بھاری آلات کے نقصانات کے علاوہ بھارتی فوج کے جانی نقصان کی تعداد 6889 تک جا پہنچی،چین، انڈونیشیا، سری لنکا اور نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ساتھ یک جہتی اور بھارتی جارحیت کی بھرپور مذمت کی۔ اس روز سیالکوٹ اور جموں کے محاذ پر پاکستان کی مسلح افواج بالخصوص پاک فضائیہ نے دشمن کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے 36 بھارتی ٹینک تباہ کر دیئے اور پاک فوج نے واہگہ، اٹاری اور کھیم کرن میں بھارتی حملے کو ناکام بنایا اور اسے 12 میل بھارتی حدود میں دھکیلتے ہوئے 6 میل تک کے علاقے پر قبضہ کر لیا۔ پاک فوج نے دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچاتے ہوئے راجوڑی سیکٹر کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ اسی طرح پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب پر مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے بھارتی نیوی کی نقل و حرکت مکمل طور پر بند کر دی جبکہ پاک فضائیہ کے سیبر طیاروں نے بھارتی فضائیہ کے دو ہنٹر طیاروں کو دریائے بیاس پر مار گرایا۔

ای پیپر دی نیشن