مانانوالہ/صفدرآباد(نامہ نگاران )مجید نظامی کے دیرینہ رفیق ،نصف صدی سے زائدعرصہ نوائے وقت کے ساتھ وابستہ،شاہ کوٹ میں نامہ نگارمحمدارشد بھٹی پھیپھڑوں کے کینسرکے باعث 8ماہ کی علالت کے بعدانتقال کرگئے۔نمازجنازہ آج صبح 10بجے شاہ کوٹ اڈے والے قبرستان میں اداکی جائے گی۔مرحوم محمد ارشد بھٹی 20سال پریس کلب کے صدررہے ،سیاسی،سماجی اورکاروباری حلقوں میں بھی جانے جاتے تھے، صحافت کے طویل سفرمیں نوائے وقت اورنظامی برادران کے مشن پرکبھی سمجھوتہ نہیں کیاتھا۔اس دوران ان کو کئی سیاسی شخصیات کی مخالفت کا سامنابھی کرنا پڑا۔محمدارشدبھٹی نوجوان صحافی فرحان ارشدبھٹی کے والداورچیئرمین پریس کلب صفدرآبادسروربھٹی کے بہنوئی تھے۔دریں اثناءڈاکٹرشاہ نوازتارڑنے مرحوم کی خدمات کوسراہتے ہوئے سوگوارخاندان سے اظہارتعزیت کیا۔