کوئٹہ (آئی این پی) سی ٹی ڈی نے بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں آپریشن کے دوران مارے گئے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے2 دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ جبکہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ باردو اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا تھا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کاﺅنٹر ٹیررزم خضدار کی جانب سے جعفرآباد کے علاقے میں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے خلاف کارروائی کی گئی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم کے کمانڈر سراج بھٹار اور دیگر نے اپنے ایک قریبی ساتھی کو خضدار میں دہشتگردی کی مذموم کارروائی کا کام سونپا ہے، جس کے بعد سی ٹی ڈی کی جانب سے منصوبہ بندی کی گئی۔