فیصل آباد‘ گگو منڈی‘ قصور (نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی) 24 سالہ نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ گگو منڈی کے نواحی گاﺅں 247۔ ای بی کے رہائشی 24 سالہ شہزاد احمد ولد سردار محمد مرحوم کا مبینہ طور پر اہل خانہ سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس کے بعد اس نے خود کو گولی مار لی اور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ علاوہ ازیں تاندلیانوالہ کے علاقہ محلہ رسول پورہ کے رہائشی 20 سالہ بلاول ولد محمد سلیم محنت مزدوری کرتا تھا جو کافی عرصہ سے بے روزگار تھا، کام نہ ملنے کی وجہ سے اس نے دلبرداشتہ ہو کر اپنے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی۔ دریں اثناءقصور میں الہ آباد کے نواح سریسر ہٹھاڑ میں گھریلو ناچاقی پر 20 سالہ خاتون نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ عبدالرو¿ف کی 20 سالہ بیوی رفعت نے مبینہ طور پرگھریلو ناچاقی پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جس پر اسے تشویش ناک حالت میں جنرل ہسپتال لاہور لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی اور ہسپتال میں ہی دم توڑ گئی۔