لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ کے زخمی ہونے کی وجہ سے آئندہ بھارت میں ہونےوالے آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے ۔ نسیم شاہ کے کندھے کی انجری کا دبئی میں سکین کروایا گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق نسیم شاہ کو مکمل فٹ ہونے کیلئے مزید وقت درکار ہے، مزید سکین کے بعد صحیح صورت حال کا اندازہ ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل جلد کسی دوسری جگہ نسیم شاہ کے سکین ٹیسٹ کے انتظامات شروع کرےگا۔ کندھے کی تکلیف کے باعث نسیم شاہ لمبے عرصے کیلئے کرکٹ سے باہر ہو سکتے ہیں، نسیم شاہ کا بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔پی سی بی جلد نسیم شاہ سے متعلق باضابطہ اعلان کرےگا، نسیم شاہ کی رپورٹس معائنے کیلئے انگلینڈ بھجوا دی گئی ہیں، انگلینڈ میں جائزے کے بعد نسیم شاہ سے متعلق حتمی رائے قائم کی جائےگی، فاسٹ باﺅلر کو دائیں کندھے کے نیچے مسلز میں انجری ہوئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ نسیم شاہ کی انجری پر نظر رکھے ہوئے ہیں، نسیم شاہ کی دیکھ بھال کیلئے طبی ماہرین سے رابطے میں ہیں۔ نسیم شاہ کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں کیا جائےگا۔
فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ کندھے کی انجری کا شکار، ورلڈکپ میں شرکت مشکوک
Sep 17, 2023