موجودہ معاشی ڈھانچے کےساتھ پاکستان کبھی ترقی نہیں کر سکتا:پرویز حنیف

Sep 17, 2023

لاہور( کامرس رپورٹر)سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پرویز حنیف نے کہا ہے کہ موجودہ بوسیدہ معاشی ڈھانچے کے ساتھ پاکستان کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا۔ اوپر سے نیچے تک ہر شخص ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہا ہے۔ ایف بی آر جس کا کام نئے ٹیکس گزاروں کو تلاش کرنا ہونا چاہیے اس کی ساری توجہ پہلے سے ٹیکس دینے والوں کو ہراساں کرنے پر مرکوز ہے۔ اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز حنیف نے کہا کہ جس ادارے نے معیشت کو دستاویز ی بنانا ہے۔ اگر اس کے اپنے افسران اور عملہ ہی چور بازار ی اور رشوت ستانی میں ملوث ہوگا توکیا یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ سکتا ہے۔ یہاں احتساب کو مذاق بنا دیا گیا ہے ، جس کے پاس اختیار ہے۔ وہ اسے آئین و قانون کے مطابق استعمال نہیں کرتا بلکہ اس کے ذریعے دھونس جماتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے ذمہ داران بتائیں گزشتہ 5سالوں میں کتنے نئے ٹیکس دینے والے تلاش کئے گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں