نئی دہلی(این این آئی) بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے ان تمام نیوز چینلز اور اینکرز کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے جو مسلمان اور میسحی اقلیتوں کے خلاف وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکومت کے نفرت آمیز ایجنڈے کو ہوا دے رہے ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق کارکنوں اور حقوق گروپوں نے 2014 میں مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بھارت میں آزادی صحافت پر خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔حزب اختلاف کے سیاست دانوں نے الزام لگایا کہ بعض بھارتی نیوز چینلز بی جے پی کے ایجنڈے کو لے کر چل رہے ہیں اور ان میں مسلم اور عیسائی اقلیتوں پر پولرائز پروگرام جارہی ہیں۔