غزہ (اے پی پی)سینکڑوں انتہا پسند یہودی آبادکاروں کے ایک جھتے نے مقبوضہ بیت المقدس میں پولیس کے سخت پہرے میں مسجد اقصی کی بے حرمتی کی ہے ۔ فلسطینی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز سینکڑوں انتہا پسند یہودی آبادکارمختلف گروپوں کی شکل میں مراکشی دروازے سے مسجد میں داخل ہوئے اور اس کے صحن کے چکر لگاتے رہے اور بے حرمتی کی۔مقدس مقام کے بعد آبادکاروں نے اپنے مذہبی پیشواں ربیوں سے نام نہاد ٹیمپل ماونٹ کے بارے میں لیکچر سنے اور بہت سے آباد کاروں نے مسجد کے مشرقی حصے میں تلمودی عبادات ادا کیں۔اسی دوران قابض صہیونی فوجیوں نے مسجد اقصی کے داخلی راستوں اور دروازوں پر مسلمان عبادت گزاروں کے داخلے اور نقل وحرکت پر پابندی عائد کر دی۔مسجد اقصی کو جمعہ اور ہفتے کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر صبح اور دوپہر کے وقت اسرائیلی آبادکاروں اور پولیس فورس کے لیے کھولا جاتا ہے۔
سینکڑوں انتہا پسند یہودی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی
Sep 17, 2023