یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی دیوار گرائے جانے کا معاملہ

Sep 17, 2023

 فیروز والہ( نامہ نگار) کالا شاہ کاکو کے قریب بننے والی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کیمپس کی دیوار مسمار کیئے جانے پر یونیورسٹی کی انتظامیہ نے شدید احتجاج کیا ہے اور اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا ہے کہ تحصیل انتظامیہ کی آشیرباد سے یونیورسٹی کی دیوار کو گرایا گیا اور اس بارے میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو آگاہ بھی کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کیمپس کوآرڈی نیٹر پروفیسر ڈاکٹر تنویر اقبال نے ملحقہ کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کے جنرل مینجر اور اسسٹنٹ کمشنر کے نام ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی کی گرائی جانے والی دیوار کو دوبارہ تعمیر کروایا جائے جس کی وجہ سے یونیورسٹی کی سیکیورٹی متاثر ہو رہی ہے

مزیدخبریں