عارف علوی کوالیکشن کی تجویز دینے کا اختیار نہیں، آئین شکنی کے مرتکب ہوئے:رانا تنویر

فیروز والہ( نامہ نگار )سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی کے پاس الیکشن کی تاریخ تجویز کرنے کا کوئی آئینی اختیار نہیں۔ وہ خود ایسے فیصلے کرکے آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں اور اپنے عہدے کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔ صدر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے۔ عارف علوی وفاق کے نہیں بلکہ ایک جماعت کے نمائندے ہیں۔ الیکشن کی تاریخ دینا اور اسے صاف شفاف بنانا الیکشن کمیشن کا کام ہے اور آئین میں بڑا واضح ہے۔ مسلم لیگ نواز پوری قوت کے ساتھ انتخابات میں اترے گی اور ہم الیکشن کیلئے بالکل تیار ہیں۔ نواز شریف کی وطن واپسی سے ملک میں نہ صرف معاشی سیاسی استحکام آئے گا بلکہ ترقی و خوشحالی کے دور کا آغاز ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن