نگران حکومت غریب عوام کاخون چوس رہی ہے: ضیاءالدین انصاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اور بڑے اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ حکومت نے ظلم کی انتہا کر دی حکومت غریب عوام کاخون چوس رہی ہے۔ بے حس حکومت کو عوامی مسائل اور پریشانیوں سے کوئی سروکار نہیں۔ جماعت اسلامی عوام کے ساتھ شانہ بشابہ کھڑی ہے اور عوام کا دکھ اور درد سمجھتی ہے۔ گورنر ہاوس لاہو رکے باہر جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام 3 روزہ 21 ستمبر سے شروع ہونےوالے بجلی، پیڑول اور مہنگائی کےخلاف احتجاجی دھرنے میں ہرمہنگائی کے متاثرہ شہری کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہماری جدوجہد کا حصہ بنیں۔ 

ای پیپر دی نیشن