100 شہداءکے اہلخانہ کیلئے پلاٹس‘ پولیس ‘نجی سٹیٹ ڈویلپر کے درمیان ایم او یو سائن

Sep 17, 2023

لاہور(نامہ نگار) سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں 2017ءسے قبل کے مزید 21 شہدا کی فیملیز کو گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس فراہم کر دئیے گئے۔ لاہور پولیس کے شہداءکو پلاٹس کی فراہمی کیلئے پنجاب پولیس اور نجی سٹیٹ ڈویلپر کے درمیان ایم او یو سائن ہو گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور نجی سٹیٹ ڈویلپر کے چیئرمین نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ ایم او یو کے تحت لاہور پولیس کے 100 شہداءکے اہلخانہ کو گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس دئیے جائیں گے۔

مزیدخبریں