لاہور(کلچرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز (یو وی اے ایس) اور سماجی تنظیم اللہ والے ٹرسٹ کے درمیان مستحق طلباءکو مالی مدد فراہم کرنے کے حوالے سے گزشتہ روز ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ترجمان کے مطابق یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنس پبلک سیکٹر کا 7 واں ادارہ ہے، جس نے سکالرشپ پروگرام کیلئے اللہ والے ٹرسٹ کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے تاکہ مستحق طلبہ کو ان کی پیشہ ورانہ ڈگریوں کے حصول کیلئے مالی مدد فراہم کی جا سکے۔