لاہور(نیوز رپورٹر) جے یوآئی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بے انتہا اضافے کو غریب اور سفید پوش طبقے پرحملہ قرار دیا ہے۔روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے پہلے ہی عوام کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے ہیں اور اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے سفید پوش طبقے کی زندگی کو مزید اجیرن بنادیا ہے۔نگران حکومت فی الفور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لے اور عوام کو بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دینے کیلئے عملی طور پر اقدامات کرے۔ پٹرول اور بجلی پر بے تحاشا ٹیکسوں کو بھی فوری واپس لیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے مرکزی نائب امیر مولانا فضل علی حقانی، مولانا محمد امجد خان اور دیگر رہنماو¿ں مولانا محمد یوسف، مولانا عبدالقیوم ھالیجیوی،محمد اسلم غوری ودیگر نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہیں۔