لاہور(نیوز رپورٹر)غیر سیاسی غیر جماعتی پاکستان جاگو تحریک کے زیراہتمام زندہ درگور کردینے والی مہنگائی کیخلاف پرامن واک کا اہتمام کیا گیا۔ جوکل5 بجے شام پی سی ایس آئی آر سوسائٹی میں گیٹ فیز ون کینال روڈ سے شروع ہو کر 6 بجے شام ٹیک سوسائٹی بالمقابل ڈاکٹر ہسپتال کینال روڈ پر ختم ہوگی۔ طیب احمد صدر جاگو تحریک، تنویر اظہر، مقصود حسین ، مختار ملک نے عوام سے پرامن واک میں شرکت کی اپیل کی ہے۔