1078 ڈینگی مریضوں کی نشاندہی،ایمیشن سسٹم کے بغیرانڈسٹری،بھٹے بند کرنے کا حکم

Sep 17, 2023

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس اور آر ٹی اے سے مشترکہ ایکشن پلان طلب کر لیا۔ ایمیشن کنٹرول سسٹم کے بغیر انڈسٹری اور زگ زیگ کے بغیر بھٹے بند کردئیے جائیں۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسداد سموگ کریک ڈاون جاری ہے جس کے نتیجے میںبھٹوں پر 21 مقدمات درج کرکے 72 کو سربمہر کر دیا گیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور میں مثبت ڈینگی مریضوں کی تعداد 1078 ہے۔پی ایچ اے جاری شجرکاری مہم میں 3.5 ملین درخت لگا چکا ہے۔ دریں اثناءکمشنر لاہور کی زیر صدارت ایم سی ایل اور ایل ڈی اے کی ہفتہ وار کارکردگی بارے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایل ڈی اے و ایم سی ایل کے تمام ونگز نے اپنی اپنی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔کمشنر لاہورکو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایل ڈی اے نے 65بلڈنگز، 62 ریسٹورنس کو بغیر پارکنگ پر نوٹس دیئے ہیں۔جبکہ محمد علی رندھاوا نے لاہور برج، چلڈرن ہسپتال اور ایم سی ایل فائرسٹیشن کا دورہ کیا۔ جس میںلاہور برج کے نیچے پارکنگ سپیس کو مزید توسیع دےدی۔

مزیدخبریں