اسلام آباد (خبر نگار) سینٹ نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا7ستمبر کاتاریخی دن سرکاری سطح پر منانے اور اس دن عام تعطیل کے اعلان کے لئے قرار داد کی منظوری دے دی سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ایوان بالا کے اجلاس میں جے یو آئی (ف)کے پارلیمانی لیڈر مولانا عطاالرحمان نے اس سلسلہ میں قرار داد پیش کی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے 7ستمبر 1974کو تاریخی دن متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا تھا یہ دن نہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلم امہ کے لئے تاریخی اہمیت کا حامل ہے‘ قرارداد میں کہاگیا کہ ان تاریخی لمحات کو اجاگر کرنا ناگزیر ہے سینٹ حکومت پاکستان سے سفارش کرتا ہے یہ دن سرکاری سطح پر منایاجائے اور اس دن کو قومی سطح پر چھٹی کااعلان کیا جائے ایوان نے اتفاق رائے سے قرارداد کی منظوری دے دی۔ اراکین بات کرنے کیلئے شور مچاتے رہے بعدازاں ڈپٹی چیئرمین نے اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔
سینٹ: 7 ستمبر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا دن منانے‘ عام تعطیل کی قرارداد منظور
Sep 17, 2024