مخصوص نشستیں سپریم کورٹ فیصلے پرا لیکشن کمشن اجالس بے  نتیجہ ختم 

Sep 17, 2024

اسلام آباد (آئی این پی+وقائع نگار) مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت ہونے والا مشاورتی اجلاس بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوگیا۔  ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ممبران کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور قانونی ٹیم نے شرکت کی، کمیشن کی قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کی وضاحت سے متعلق بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم کی بریفنگ کے بعد کمشن نے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

مزیدخبریں