مخصوص نشتیں ، 8ججز کی وضاھت رجسٹر ار آفس کو نہیں ملی ، ڈپٹی رجسٹرار کا نوٹ خط: 14ستمبر کو لکھا

Sep 17, 2024

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے 8 ججز کی مخصوص نشستوں کے اکثریتی فیصلے پر الیکشن کمشن کے ابہام کی درخواست پر جاری وضاحت کے معاملے پر ڈپٹی رجسٹرار نے 8 ججز کی جانب سے جاری وضاحت پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو نوٹ لکھ دیاہے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے 8 ججز کی جانب سے جاری وضاحت پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو نوٹ لکھا گیا ہے ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹ میں کہا گیا کہ میڈیا پرخبریں چل رہی ہیں کہ سپریم کورٹ نے 12 جولائی کے فیصلے پرکوئی وضاحت جاری کی، متعلقہ فریقین کو رجسٹرارآفس کی جانب سے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست پر نوٹسز بھی جاری نہیں کیے گئے۔نوٹ میں کہا گیا کہ الیکشن کمشن کی متفرق درخواست پر وضاحت سپریم کورٹ ویب سائٹ پرجاری کی گئی، الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پرجاری وضاحت سپریم کورٹ رجسٹرارآفس کورات 8 بجے تک وصول نہیں ہوئی۔ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے لیٹر 14 ستمبر کو رجسٹرار سپریم کورٹ کو لکھا گیا۔

مزیدخبریں