اسلام آباد(آئی این پی ) صدر مملکت نے عیدمیلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سزاں میں کمی کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی۔ وزارت داخلہ نے سزاوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔