الیکشن کمشن :پی ٹی آئی‘ جے یو آئی کے  انٹرا پارٹی انتخابات کیس کل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے پاکستان تحریک الیکشن کمیشن انصاف اور جے یو آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس مقرر کردیا۔ الیکشن کمشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 18 ستمبر کو ہو گی۔ اس حوالے سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیے گئے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کی جانب سے مخصوص نشستوں کی وضاحت کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع نے بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کا چیئرمین تسلیم کرنے کی تردید کی تھی۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت بھی 18 ستمبر کو ہوگی، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔ کیس سے متعلق جے یو آئی کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے، جے یو آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق جواب جمع کرائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...