عید میلا دالنبی آج مزہبی جوش وجزبے سے منائی جایئگی ، حضور انسانیت کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہیں صدر وزیراعظم 

لاہور‘ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار + خبر نگار خصوصی + نمائندہ خصوصی+خبر نگار) نبی آخر الزماں حضرت محمدؐ کا جشن ولادت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ ہوگا۔ نماز فجر کے بعد اسلام کے فروغ، ملک اور امت مسلمہ کے اتحاد، یکجہتی، ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ ملک بھر میں درودوسلام اور نعت خوانی کی محافل منعقد کی جائیں گی۔ سیمینار اور کانفرنسز سمیت میلاد جلوس اور یلیاں نکالی جائیں گی۔ جن میں نبی کریم حضرت محمدؐ  کی سیرت مبارکہ اوردین اسلام کی سربلندی کیلئے کی جانیوالی عظیم کوششوں کو موضوع بنایاجائے گا جبکہ ریلیوں اور جلوسوں میں حمد و ثناء اور درود پاک پڑھے جائیں گے۔ جشن میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں ملک بھر کے گلی، محلوں اور بازاروںکو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے، جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں، مساجد اور گھروں پر بھی چراغاں کیاگیا ہے۔ وزیراعظم  محمد شہباز شریف نے 12ربیع الاول کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ، بالخصوص پاکستانی عوام کو نبی آخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی نسبت سے عید میلاد النبی بہت بہت مبارک ہو۔ 12 ربیع الاول کا دن وہ مبارک دن ہے جب اللہ تعالی نے روزِ محشر تک بنیِ نوع انسان کی رہنمائی کیلئے پوری انسانیت کو ایک کامل ہدایت کا نور عطا کیا۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک زندگی، ان کی سیرت طیبہ اور کردار، ہمارے لیے ایک ایسی مشعل راہ ہے جس کی روشنی رہتی دنیا تک ہر انسان کی زندگی کیلئے ہدایت کا ذریعہ رہے گی۔ ان کا ہر عمل اور فرمان اس بات کا مظہر ہے کہ انسانیت کو کس طرح محبت، رواداری اور انصاف کے اصولوں پر قائم رہ کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔ آج کے مشکل دور میں ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو نہ صرف پڑھنے بلکہ اس پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ 12  ربیع الاول 1446ھ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر مملکت آ صف علی زرداری نے کہا کہ  قوم کو 12 ربیع الاول کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اللہ تعالیٰ نے اس مہینے میں ہمیں حضرت محمد خاتم النبینؐ کی ولادت کی صورت میں عظیم نعمت عطا فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ  آپؐ رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہیں، یہ دن ہر مسلمان کے دل میں عشقِ رسولؐ کی شمع روشن کرتا ہے، اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ ؐ کی زندگی کو ہمارے لیے بہترین نمونہ قرار دیا، آپؐ کی سیرتِ طیبہ ہمیں ہر شعبہ زندگی میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپؐ نے عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کیا، موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں بحیثیت ِقوم اور امت ِمسلمہ حضورؐ  کے اسوہ حسنہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہے، رسول اللہ ؐ نے ارشاد فرمایا کہ بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کو نفع پہنچائے، ہمیں نبی اکرمؐ کے انسانیت سے محبت اور ہمدردی کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آپؐ نے ہمیشہ دوسروں کی مدد اور نصرت کا درس دیا، آپؐ کی زندگی ہر لمحے میں انسانیت کی خدمت کا عملی نمونہ ہے، نبی کریمؐ نے ہمیں سکھایا کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانا اور مظلوم کی مدد کرنا ایمان کا حصہ ہے، آج دنیا تقسیم اور ظلم و زیادتی کا شکار ہے، ہمیں نبی اکرمؐ کے پیغام کو پھیلانا ہے جو محبت، رواداری اور انسانی حقوق کا ضامن ہے۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...