محمد مصطفیٰؐ کی دنیا میں آمد بھی اعلانِ ختم نبوت ہے:اشرف جلالی

 لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام وسن پورہ میں ’’محفل میلاد مصطفی کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ نظامت حاجی محمد الیاس چشتی اور انکے فرزندان نے کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ  ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا  عید میلاد النبیؐ کی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔آپ ؐ  کی دنیا میں آمد بھی اعلانِ ختم نبوت ہے۔   اللہ تعالیٰ نے آپ ہی سے دین کی تکمیل کا اعلان کروایا۔ آپ ؐ کا نام بھی ختم نبوت پر دلالت کرتا ہے ۔  تعلیماتِ رسول ؐ سے جہالت کا دور ختم ہوا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نظام مصطفیٰؐ  کو روئے زمین پر نافذ کیا جائے۔ کانفرنس میں ڈاکٹر مختار علی حیدری، مفتی محمد زاہد نعمانی، قاری طارق لطیف نقشبندی، پیر سید اسرار حسین شاہ بخاری نے بھی خطاب کیا۔  صاحبزادہ سردار احمد رضا فاروقی، علامہ محمد ذوالفقار علی جلالی، علامہ محمد احمد رضا گجر، علامہ محمد ساجد اقبال جلالی، علامہ محمد انیس جلالی، ڈاکٹر محمد آصف علی بلالی، محمد عارف قادری، محمد شاہد عزیز و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن