تعلیم دینا سنت نبویؐ ہے:وزیرتعلیم رانا سکندر حیات 

Sep 17, 2024

لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا  ربیع الاول کا مہینہ ہمیں دیگر امور کے ساتھ ساتھ حقوق العباد پورے کرنے کا بھی پیغام دیتا ہے۔ ہمارے رسولؐ  نے یتیموں کے سر پر دست شفقت رکھنے کی تاکید کی۔ؒ وزیر تعلیم نے کہا کہ کسی کو تعلیم دینا سنت نبی ہے۔ میں سنت کی پیروی کرتے ہوئے حقوق العباد کی جنگ لڑ رہا ہوں کیونکہ انسانوں کے حق تلفی کبھی معاف نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ آج یوم ولادت رسول کے روز غریب اور یتیم بچوں کی سرپرستی کے عزم کا اعادہ کریں۔ رانا سکندر حیات نے اسوہ حسنہ کی روشنی میں معاشرہ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے  کہا کہ ہم اپنے بچوں کیساتھ ساتھ دوسروں کے بچوں سے بھی پیار کریں۔

مزیدخبریں