لاہور (نیوز رپورٹر) جویریہ بنت ربانی کالم نویس نوائے وقت، صحافی جواد احمد کی والدہ کی برسی آج بعد از نماز عصر اندرون لوہاری گیٹ میں منائی جائیگی۔ والد حافظ غلام ربانی کاتب نوائے وقت اور والدہ کے ایصال ثواب کیلئے خواتین کی خصوصی محفل منعقد ہوگی جس میں حافظہ وقاریہ اُم کلثوم تلاوت قرآن پاک اور درس قرآن دیں گی اسکے علاوہ عید ملاد النبی کے حوالے سے نذرانہ عقیدت ونعت خوانی بھی ہوگی۔