لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ایل ایل بی کا پرچہ لیک کرنے کے الزام میں تین ملازمین معطل کر دئیے ۔ پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق پرچوں کی سیکریسی کا سسٹم بائی پاس کرنے پر تین ملازمین انتظامیہ کے ریڈار میں آئے جن کی مشکوک سرگرمیوں پر انتظامیہ کو شک ہوااورمعاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے انتظامیہ نے حساس ادارے سے رابطہ کیا۔