لاہور (خصوصی نامہ نگا ر)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے عید میلادالنبی کے پرمسرت موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا ہے۔حضور اکرمؐ کی ولادت باسعادت انسانیت کیلئے رحمت کا وعدہ ہے۔آپؐ نے غلامی کا خاتمہ کیا اور معاشرے میں انصاف قائم کیا۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا نبی پاکؐ کی زندگی تمام عالم کیلئے مکمل ضابطہ حیات ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا حضرت محمدؐ سے محبت کا عملی تقاضا ان کی سیرت اور احکامات کی پیروی کا متقاضی ہے۔ آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ اپنی زندگیوں کو نبی آخرالزماں ? کی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا حضور پاکؐ نے خطبہ حجتہ الوداع کے موقع پر انسانی حقوق کا مکمل ضابطہ پیش کیا۔